10399 قالت بنو إسرائيل لموسى : هل يصلي ربك ؟ قال موسى : اتقوا الله يا بني اسرائيل ، فقال : يا موسى ماذا قالت لك قومك ؟ قال : يا رب ما قد علمت ، قالوا : هل يصلي ربك ؟ قال : فاخبرهم أن صلاتي على عبادي أن تسبق رحمتي غضبي لولا ذلك لاهلكتهم.(ابن عساكر عن أنس).
10395 ۔۔۔ فرمایا کہ ” بنی اسرائیل نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) سے پوچھا کہ کیا آپ کا رب بھی نماز پڑھتا ہے ؟ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا اے بنی اسرائیل ! اللہ سے ڈرو، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا، اے موسیٰ ! آپ کی قوم آپ سے کیا پوچھتی ہے ؟ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے عرض کیا، اے میرے رب ! وہی جو آپ جانتے ہیں، انھوں نے پوچھا کہ کیا آپ کا رب بھی نماز پڑھتا ہے ؟ (تو) اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ان کو بتا دیجئے کہ میری نماز اپنے بندوں کے لیے یہی ہے کہ میری رحمت میرے غضب پر غالب ہے، اگر یہ نہ ہوتا تو میں انھیں ہلاک کردیتا “۔ (ابن عساکر بروایت حضرت انس (رض))