10616 لغدوة في سبيل الله عزوجل أو روحة خير من الدنيا وما فيها ، ولقاب قوس أحدكم أو موضع قده في الجنة خير من الدنيا وما فيها ، ولو اطلعت امرأة من نساء أهل الجنه إلى الارض لملات ما بينهما ريحا ولاضاءت ما بينهما ، ولنصيفها على رأسها خير من الدنيا وما فهيا.
(حم ق ت عن أنس).
10612 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اللہ عزوجل کے راستے میں ایک صبح لگا دینا یا ایک شام لگا دینا ہر اس چیز سے بہتر ہے جو دنیا میں ہے، اور تم میں سے کسی کی کمان یا کسی کے قد کے برابر جگہ جنت میں سے دینا اور ہر اس چیز سے بہتر ہے جو دنیا میں ہے اور اگر اہل جنت میں سے کوئی عورت زمین کی طرف جھانک کر دیکھ لے تو جنت اور دنیا کے درمیان کی جگہ اس کی خوشبو سے بھرجائے اور اس کی روشنی سے روشن ہوجائے، اور یقیناً اس کے سر پر موجود اوڑھنی بھی دنیا اور ہر اس چیز سے بہتر ہے جو دنیا میں ہے “۔ (مسند احمد، متفق علیہ، ترمذی بروایت حضرت انس (رض))