10656 ألا أخبركم بخير الناس رجلا ؟ قالوا : بلى ، قال : رجل آخذ بعنان فرسه في سبيل الله ، ينتظر أن يغير أو يغار عليه ، ألا أخبركم بخير الناس رجلا بعده ؟ قالوا : بلى ، قال : رجل في غنيمة يقيم الصلاة ويؤتي الزكاة ، يعلم ما حق الله في ماله ، قد اعتزل شرور الناس.(طب عن أم مبشر).
10652 ۔۔۔ فرمایا کہ ” کیا میں تمہیں لوگوں میں سے سب سے بہترین آدمی کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا، جی ضرور، فرمایا وہ شخص جو اللہ کے راستے میں ہے اپنے گھوڑے کی لگام پکڑے ہوئے ہے اس انتظار میں ہے کہ وہ حملہ کرے یا اس پر حملہ کیا جائے، کیا میں تمہیں اس کے بعد سب سے بہترین شخص کے بارے میں نہ بتاؤں، عرض کیا، جی ہاں ضرور، فرمایا وہ شخص جو چند بکریاں لیے نماز ادا کرتا ہے اور زکوۃ دیتا ہے جانتا ہے کہ اس کے مال میں اللہ کا کیا حق ہے، اور لوگوں کے شر سے الگ تھلگ ہے “۔ (طبرانی بروایت حضرت ام مبشر (رض))