hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 10780

.

كنز العمال

10780
Kanz al-Ummal
10780 سبحان الله لا بأس أن يؤجر ويحمد.(حم د عن سهل بن الحنظلية).
10776 ۔۔۔ فرمایا کہ ” سبحان اللہ۔ پاک ہے اللہ کی ذات اس میں کچھ حرج نہیں کہ اجر لیا جائے اور حمد کی جائے “۔ (مسند احمد، ابوداؤد، بروایت حضرت سھل بن الحنظلۃ)
فائدہ :۔۔۔ اس سے پہلے والی روایت کی روشنی میں اگر اس روایت کو دیکھاجائے تو اس کی مرادیہ معلوم ہوتی ہے کہ اگر جہاد
کرتے ہوئے کچھ مقرر اجر لیا جائے اور ان کی کچھ تعریف بھی کردی جائے تو اس میں کچھ حرج نہیں کیونکہ مقررہ وظیفہ لینا بھی ضروری ہے جسے دشمن کے خلاف قوت حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جائے اور تعریف سے مجاہدین کی حوصلہ افزائی ہوجائے اور وہ اور زیادہ ذوق وشوق سے جہاد کریں گے “۔
یا دوسرے لفظوں میں یوں کہہ دیا جائے کہ اگر جہاد کے دوران مجاہدین کو کچھ وظائف بھی دے دئیے جائیں اور ان کی تعریف بھی کی جاتی رہے تو اس کی وجہ سے ان کی نیت پر کچھ فرق نہیں پڑتا۔ واللہ اعلم بالصواب۔ (مترجم)