11001 يا أيها الناس لا يحل لي مما أفاء الله عليكم إلا الخمس ، والخمس مردود عليكم ، فأدوا الخياط والمخيط ، وإياكم والغلول ، فانه عار على أهله يوم القيامت ، وعليكم بالجهاد في سبيل الله ، فانه باب من أبواب الجنة يذهب الله به الغم والهم.(طب ك عن عبادة الصامت).
10997 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اے لوگو ! اللہ تعالیٰ نے جو کچھ بخشا ہے اس میں سے میرے لیے خمس کے علاوہ کچھ حلال نہیں، اور خمس تم پر لوٹایا جائے گا، لہٰذا دھاگہ اور سوئی (سب) ادا کردو، اور مال غنیمت میں خیانت سے بچو کیونکہ مال غنیمت میں خیانت، خیانت کرنے والے کے لیے قیامت کے دن عار اور شرمندگی ہے اور تم پر اللہ کی رضا کی خاطر جہاد کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ جنت کے دروازوں میں سے ایک عظیم دروازہ ہے اللہ تعالیٰ اس سے رنج وغم دور کردیتے ہیں “۔ (طبرانی، مستدرک حاکم بروایت حضرت عبادۃ بن الصامت (رض))