hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 11035

.

كنز العمال

11035
Kanz al-Ummal
11035 بسم الله الرحمن الرحيم من محمد عبد الله ورسوله إلى هرقل عظيم الروم ، سلام على من ابتع الهدى أما بعد فاني ادعوك بدعاية الاسلام ، أسلم تسلم يؤتك الله أجرك مرتين ، فان توليت فانما عليك اثم الاريسيين ، ويا أهل الكتاب تعاليوا إلى كلمة سواء بيننا وبينكم أن لا نعبد إلا الله ، ولا نشرك به شيئا ، ولا يتخذ بعضنا بعضا أربابا من دون الله فان تولوا فقولوا : اشهدوا بأنا مسلمون.(حم ق ن عن أبي سفيان).
11031 ۔۔۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ اللہ کے بندے اور رسول محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے روم کے سب سے بڑے، ہرقل کی طرف، سلامتی ہو اس پر جس نے حق کی اتباع کی، امابعد، میں تمہیں اسلام کی دعوت دیتا ہوں، اسلام قبول کرلو محفوظ ہوجاؤگے، اللہ تعالیٰ تمہیں تمہارا اجر دو مرتبہ عطا فرمائیں، لہٰذا اگر تم نے منہ موڑ لیا تو اریسین کا گناہ تم پر ہوگا، اور اے اہل کتاب آؤ ایک ایسے کلمے کی طرف جو ہمارے اور تمہارے درمیان برابر ہے اور وہ یہ کہ ہم اللہ کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کریں گے اور نہ ہی اس کے ساتھ کسی کو شریک بنائیں گے اور نہ ہی ایک دوسرے میں سے کسی کو ایک دوسرے کا رب بنائیں گے علاوہ اللہ کے، سو اگر تم منہ موڑتے ہو تو کہہ دو گواہ رہو کہ ہم مسلم ہیں (مسند احمد، متفق علیہ نسائی بروایت حضرت ابو سفیان (رض)