11054 لا أعرفن أحدكم يأتي يوم القيامة يحمل شاة لها ثغاء ينادي يا محمد يا محمد فأقول لا أملك لك من الله شيئا قد بلغتك ولا أعرفن أحدكم يأتي يوم القيامة يحمل جملا له رغاء يقولم يا محمد يا محمد فأقول لا أملك لك من الله شيئا قد بلغتك ، ولا أعرفن أحدكم يأتي يوم القيامة يحمل فرسا له حمحمة ينادي يا محمد يا محمد فأقول لا أملك لك من الله شيئا قد بلغتك ولا أعرفن أحدكم يأتي يوم القيامة يحمل قشعا من آدم ينادي يا محمد يا محمد فأقول لا أملك لك من الله شيئا قد بلغتك.(ابن جرير عن ابن عباس).
11050 ۔۔۔ فرمایا کہ ” میں ہرگز تم میں سے کسی ایسے شخص کو نہ پہچانوں گا کہ جو قیامت کے دن آئے گا اور بکری اس کے کندھوں پر سوار ہوگی اور آواز نکال رہی ہوگی اور وہ شخص پکار رہا ہوگا یا محمد یامحمد، تو میں اس سے کہوں گا کہ میں اللہ تعالیٰ سے تیرے لیے بالکل کچھ نہیں کروا سکتا میں نے تو تجھے بتادیا تھا اور میں ہرگز تم میں سے کسی ایسے شخص کو نہ پہچانوں گا جو قیامت کے دن اونٹ اٹھائے ہوئے آئے گا اور وہ آواز نکال رہا ہوگا اور وہ شخص پکار رہا ہوگا یا محمد یامحمد تو میں اس سے کہوں گا کہ میں اللہ تعالیٰ سے تیرے لیے بالکل کچھ نہیں کروسکتا میں نے تجھے بتادیا تھا، اور نہ میں تم میں سے ایسے کسی شخص کو پہچانوں گا جو قیامت کے دن گھوڑا اٹھائے ہوئے آئے گا وہ گھوڑا آواز نکال رہا ہوگا اور وہ شخص پکار رہا ہوگا یامحمد یامحمد تو میں اس سے کہوں گا کہ میں اللہ تعالیٰ سے تیرے لیے بالکل کچھ نہیں کرواسکتا میں نے تو تجھے بتادیا تھا، اور میں ہرگز اس شخص کو بھی نہ پہچانوں گا جو قیامت کے دن چمڑے کا پرانا ٹکڑا اٹھائے ہوئے آئے گا اور پکارے گایامحمد یا محمد تو اس سے کہوں گا کہ میں اللہ تعالیٰ سے تیرے لیے بالکل کچھ نہیں کرواسکتا، میں نے تجھ کو بتادیا تھا “۔ (ابن جریر بروایت حضرت ابن عباس (رض))