hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 11058

.

كنز العمال

11058
Kanz al-Ummal
11058 يا أيها الناس من عمل منكم لنا عملا فكتمنا منه مخيطا فما فوقه كان غلولا يأتي به يوم القيامة ، من استعملناه منكم على عمل فليجئ بقليله وكثيره ، فما أوتي منه أخذه ، وما نهى عنه انتهى.(حم ع ق عن عدي بن عميرة الكندي)
11054 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اے لوگو ! تم میں سے ہمارے لیے اگر کسی نے کچھ کام کیا اور ہم نے اس میں سے سوئی یا اس سے بڑی کوئی چیز چھپالی تو یہ خیانت ہوگی جو قیامت کے دن لائی جائے گی، تم میں سے اگر کسی کو ہم کسی کام پر مقرر کریں توا سے چاہیے کہ کم زیادہ پورا کرے، سو جو اسے دیا جائے لے لے اور جس سے منع کیا جائے باز آجائے “۔ (مسند احمد، مسند ابی یعلی، متفق علیہ، بروایت حضرت عدی بن عمرۃ (رض) )
فائدہ :۔۔۔ مال غنیمت اس کو مال کو کہتے ہیں جو جنگ لڑ کر اور دشمن کو شکست دے کر حاصل کیا جائے اور مال فے اس مال کو کہتے ہیں جو دشمن سے جنگ کئے بغیر ان سے وصول کرلیا جائے۔ واللہ اعلم بالصواب۔ (مترجم)