hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 11135

.

كنز العمال

11135
Kanz al-Ummal
11135 يؤتى بالرجل يوم القيامة من أهل الجنة ، فيقول الله له : يا ابن آدم كيف وجدت منزلك ؟ فيقول : أي رب خير منزل ، فيقول : سل وتمن ، فيقول : يا رب ما أسأل وأتمنى إلا أن تردني إلى الدنيا فاقتل في سبيلك عشر مرات لما يرى من فضل الشهادة ، ويؤتى بالرجل من أهل النار ، فيقول له : يا ابن آدم كيف وجدت منزلك ؟ فيقول : أي رب شر منزل ، فيقول : أتفتدي منه بطلاع الارض ذهبا ؟ فيقول : أي رب نعم ، فيقول : كذبت قد سألت أقل من ذلك وأيسر فلم تفعل ، فيرده إلى النار. (حم م ن عن أنس).
11131 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اہل جنت میں سے قیامت کے دن ایک شخص کو لایا جائے گا “ اور اللہ تعالیٰ اس سے فرمائیں گے اے ابن آدم ! تو نے اپنی منزل کیسی پائی ؟ وہ کہے گا اے میرے رب بہترین منزل، پھر اللہ تعالیٰ فرمائیں گے مانگ اور خواہش کر، وہ کہے گا کہ اے میرے رب کیا مانگوں اور کیا خواہش کروں علاوہ اس کے کہ آپ مجھے دنیا کی طرف لوٹا دیں تو میں آپ کے راستے میں دس مرتبہ قتال کروں، اس فضیلت کی وجہ سے جو اس شہادت کے بدلے دیکھی ہے، اور اہل جہنم میں سے ایک شخص کو لایا جائے گا، اللہ تعالیٰ اس سے کہے گا، اے ابن آدم، تو نے اپنا ٹھکانا کیسا پایا ؟ وہ کہے گا، اے رب ! بدترین ٹھکانا ، پھر اللہ تعالیٰ دریافت فرمائیں گے کہ کیا تو اس کے فدیے میں زمین کی مقدار بھر سونا دے سکتا ہے ؟ وہ کہے گا جی ہاں اے میرے رب، اللہ تعالیٰ فرمائیں گے تو نے جھوٹ بولا، میں نے تجھ سے اس سے کم اور اس سے آسان چیز مانگی مگر تو نے اس پر عمل نہ کیا، پھر اس کو جہنم کی طرف واپس لے جائے گا “۔ (مسند احمد، مسلم، نسائی بروایت حضرت انس (رض))