11183 الشهادة سبع سوى القتل في سبيل الله : المقتول في سبيل الله شهيد ، والمطعون شهيد ، والغريق شهيد ، وصاحب ذات الجنب شهيد ، والمبطون شهيد ، وصاحب الحريق هيد ، والذي يموت تحت الهدم شهيد ، والمرأة تموت بجمع شهيد.(مالك حم د ن حب ك عن جابر بن عتيك).
11179 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اللہ کے راستے میں قتل ہونے کے علاوہ شہادت سات طرح کی ہے۔
1 ۔۔۔ اللہ راہ کی قتل ہونے والا بھی شہید ہے۔
2 ۔۔۔ نیزے سے وفات پانے والا بھی شہید ہے۔
3 ۔۔۔ ڈوبنے والا بھی شہید ہے۔
4 ۔۔۔ ذات الجنب کی بیماری میں وفات پانے والا بھی شہید ہے۔
5 ۔۔۔ پیٹ کی بیماری میں وفات پانے والا بھی شہید ہے۔
(6) ۔۔۔ جل کر مرنے والا بھی شہید ہے۔
(7) ۔۔۔ اور کسی چیز کے نیچے دب کر مرنے والا بھی شہید ہے۔
(8) ۔۔۔ اور وہ عورت جو بچے کی پیدائش کی وجہ سے وفات پائے وہ بھی شہید ہے “۔ (مالک، مسند احمد، ابوداؤد، نسائی، ابن حبان مستدرک حاکم بروایت حضرت جابر بن عتیک (رض))