11214 ما تعدون الشهيد فيكم ؟ قالوا : الذي يقتل في سبيل الله ، قال : إن شهداء أمتي إذا لقليل ؟ القتل في سبيل الله شهادة ، والطاعون شهادة والنفساء شهادة ، والحرق شهادة ، والغرق شهادة ، والسيل شهادة ، والبطن شهادة.
(طب عن سلمان) (ط عن عبادة بن الصامت) مثله غير أنه قال بدل السيل : والمرأة يقتلها ولدها جمعا شهادة.
11210 ۔۔۔ فرمایا کہ ” تم لوگ اپنے میں سے شہید کس کو سمجھتے ہو ؟ عرض کیا گیا وہ جو اللہ کے راستہ میں قتل کیا گیا ہو فرمایا اس طرح تو میری امت کے شہداء یقیناً کم ہوجائیں گے “۔ اللہ کے راستے میں قتل ہونا بھی شہادت ہے، طاعون کی بیماری میں مرنا بھی شہادت ہے، نفاس میں مرنا بھی شہادت ہے، جل کر مرنا بھی شہادت ہے، ڈوب کر مرنا بھی شہادت ہے بہہ کر مرنا بھی شہادت ہے اور پیٹ کی بیماری میں مرنا بھی شہادت ہے “۔ (طبرانی بروایت حضرت سلمان (رض)، حضرت عبادۃ بن الصامت (رض) )
” البتہ حضرت عبادۃ (رض) نے ریلے میں بہہ جانے کے بجائے یہ فرمایا کہ بچے کی ولادت کے دوران اگر کوئی عورت مرجائے تو یہ بھی شہادت ہے “۔