hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 11320

.

كنز العمال

11320
Kanz al-Ummal
11320 عن سعيد بن جبير الرعيني عن أبيه أن أبا بكر شيع جيشا فمشى معهم فقال : الحمد لله الذي اغبرت أقدامنا في سبيل الله ، فقال رجل : إنما يشعناهم ، فقال : جهزناهم وشيعناهم ودعونا لهم. (ش ق).
11316 ۔۔۔ حضرت سعید بن جبیر الرعینی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے لشکر کے ساتھ مشایعت کی اور ان کے ساتھ چلے اور فرمایا کہ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے ہمارے قدموں کو اپنے راستے میں غبار آلود فرمایا، ایک شخص نے عرض کیا کہ حضرت ہم نے تو صرف مشایعت کی ہے تو فرمایا کہ ہم نے ان کو تیار کیا، ہم نے ان کے ساتھ مشایعت کی اور ہم نے ان کے لیے دعا کی “۔ (مصنف ابن ابی شیبہ اور متفق علیہ)
فائدہ :۔۔۔ لشکر کی روانگی یا کسی جانے والے شخص کے ساتھ روانہ ہوتے ہوئے کچھ دور تک جانے کو مشایعت کہتے ہیں “۔ واللہ اعلم بالصواب۔ (مترجم)