1133 – "يقول الله من عمل حسنة فله عشر أمثالها أو أزيد ومن عمل سيئة فجزاؤها مثلها أو أغفر ومن عمل قراب لأرض خطيئة ثم لقيني لا يشرك بي شيئا جعلت له مثلها مغفرة ومن اقترب إلي شبرا اقتربت إليه ذراعا ومن اقترب إلي ذراعا اقتربت منه باعا ومن أتاني يمشي أتيته هرولة". (حم انتهى. عن أبي ذر) .
١١٣٣۔۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جس نے ایک نیکی انجام دی اس کے لیے اس کا دس مثل ہے یا میں اس میں بھی اضافہ کرسکتا ہوں، اور جس سے کوئی لغزش سرزد ہوگئی تو اس کی سزا اسی کے مثل ہے بلکہ عین ممکن ہے کہ میں اس کو بھی بخش شوں۔ اور جس نے زمین کی وسعتوں بھر گناہ کیے پھر مجھ سے اس حال میں آملا کہ میرے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا تھا تو میں اس کے لیے اسی قدر مغفرت عطا کروں گا۔ اور جو بالشت بھر بھی میرے قریب آیا میں ہاتھ بھر اس کی طرف بڑھوں گا۔ اور جو ہاتھ بھر مجھ سے قریب ہوا میں باع بھر اس کی طرف بڑھوں گا۔ اور جو میری طرف چل کر آیا میں اس کی طرف دوڑ کرآؤں گا۔ مسنداحمد، ابن ماجہ، مسلم، بروایت ابی ذر (رض) ۔