hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 11410

.

كنز العمال

11410
Kanz al-Ummal
11410- عن ابن شهاب عن حنظلة بن علي بن الأسقع أن أبا بكر بعث خالد بن الوليد، وأمره أن يقاتل الناس على خمس، فمن ترك واحدة من الخمس يقاتله عليها كما يقاتل على الخمس: شهادة ألا إله إلا الله وأن محمدا رسول الله، وإقام الصلاة، وإيتاء الزكاة، وصوم رمضان، والحج. "حم في السنة".
11406 ۔۔۔ ابن شہاب زہری، حنظلۃ بن علی بن الاسقع سے اور وہ حضرت ابوبکر صدیق (رض) سے روایت فرماتے ہیں کہ آپ (رض) جب حضرت خالد بن ولید (رض) کو لشکر دے کر بھیجا تو ان کو حکم فرمایا کہ پانچ باتوں پر لوگوں سے جنگ کرنا اور اگر کوئی ان پانچ میں سے کوئی ایک بات بھی چھوڑے تو اس سے ایسے ہی جنگ کرنا جیسے پانچوں چھوڑنے والے سے جنگ کی جائے گی۔ یعنی اگر وہ ان باتوں کا اقرار کریں کہ :
1 ۔۔۔ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں۔ 2 ۔۔۔ اور نماز قائم کریں۔
3 ۔۔۔ اور زکوۃ ادا کریں۔ 4 ۔۔۔ اور رمضان کے روزے رکھیں گے۔
5 ۔۔۔ اور حج کریں گے “۔ (مسند احمد فی السنۃ)
فائدہ :۔۔۔ یعنی قتال اسی صورت میں ہوگا جب وہ لوگ ان پانچوں چیزوں کا یا ان میں سے کسی ایک کا بھی انکار کردیں (اور اگر) وہ ان پانچوں چیزوں کو قبول کرلیں تو قتال نہ ہوگا۔ واللہ اعلم بالصواب۔ (مترجم)