hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 11435

.

كنز العمال

11435
Kanz al-Ummal
11435- عن أبي البختري قال: لما غزا سلمان المشركين من أهل فارس قال: كفوا حتى أدعوهم كما كنت أسمع من رسول الله صلى الله عليه وسلم يدعوهم فأتاهم فقال: إني رجل منكم، وقد ترون منزلتي من هؤلاء القوم، وإنا ندعوكم إلى الإسلام، فإن أسلمتم فلكم مثل ما لنا، وعليكم مثل ما علينا، وإن أبيتم فأعطوا الجزية عن يد وأنتم صاغرون، وإن أبيتم قاتلناكم، فأبوا عليه، فقال للناس: انهدوا إليهم. "ش".
11431 ۔۔۔ حضرت ابی البختری فرماتے ہیں کہ جب حضرت سلمان فارسی (رض) ، فارس کے مشرکین سے جہاد کرنے لگے تو فرمایا کہ ٹھہرو یہاں تک کہ میں ان کو ان چیزوں کی دعوت دے دوں جیسے میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دعوت دیتے ہوئے سنا کرتا تھا، پھر ان کے پاس آئے اور فرمایا کہ میرا تعلق تمہاری قوم سے ہی ہے اور ان لوگوں نے جو مقام و مرتبہ مجھے دیا ہے تم وہ بھی دیکھ رہے ہو، اور ہم تمہیں اسلام کی طرف بلاتے ہیں اگر تم مسلمان ہوگئے تو تمہارے لیے بھی وہی کچھ ہوگا جیسا ہمارے لیے ہے اگر تم انکار کرو تو جزیہ دو اپنے ہاتھوں سے خود کر حقیر سمجھتے ہوئے اور اگر پھر بھی تم انکار کروگے تو ہم تم سے قتال کریں گے، انھوں نے انکار کیا تو آپ نے فرمایا کہ حملہ کردوان پر “۔ (مصنف ابن ابی شیبہ)