hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 11457

.

كنز العمال

11457
Kanz al-Ummal
11457- "مسند عمر رضي الله" عنه عن خالد بن يزيد بن أبي مالك عن أبيه قال: كان المسلمون بالجابية وفيهم عمر بن الخطاب فأتاه رجل من أهل الذمة يخبره ان الناس قد أسرعوا في عنبه فخرج عمر حتى لقي رجلا من أصحابه يحمل ترسا عليه عنب، فقال له عمر: وأنت أيضا، فقال يا أمير المؤمنين أصابتنا مجاعة فانصرف عمر وأمر لصاحب الكرم بقيمة عنبه. "أبو عبيد".
11453 ۔۔۔ مسند عمر (رض) سے حضرت خالد بن یزین بن ابی مالک اپنے والد سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ مسلمان جابیہ کے مقام پر ٹھہرے ہوئے تھے ان میں حضرت عمر (رض) بھی تھے ، تو ذمیوں میں سے ایک شخص ان کے پاس آیا اور بتلایا کہ لوگ اس کے انگوروں کے باغ کو تباہ کررہے ہیں، چنانچہ حضرت عمر (رض) نکلے ہی تھے کہ انھیں ایک شخص ملا اپنے ساتھیوں میں سے جو انگوروں کے گچھے اٹھائے ہوئے تھا، اس کو دیکھ کر حضرت عمر (رض) نے پوچھا کیا تو بھی ؟ اس نے عرض کیا، اے امیر المومنین ہم بہت بھوکے تھے، تو حضرت عمر (رض) واپس تشریف لے گئے اور باغ والے کو انگوروں کی قیمت ادا کی “۔ (ابوعبید)