hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 11526

.

كنز العمال

11526
Kanz al-Ummal
11526- عن نافع قال: أصاب الناس فتحا بالشام، فيهم بلال ومعاذ ابن جبل، فكتبوا إلى عمر بن الخطاب: إن هذا الفيء الذي أصبنا خمسه لك ولنا ما بقي، وليس لأحد منه شيء، كما صنع النبي صلى الله عليه وسلم بخيبر، فكتب عمر: إنه ليس على ما قلتم، ولكنى أقفها للمسلمين، فراجعوه الكتاب، وراجعهم يأبون ويأبى، فلما أبوا، قام عمر فدعا عليهم، فقال: اللهم اكفني بلالا وأصحاب بلال، فما جاء الحول حتى ماتوا جميعا. "أبو عبيد وابن زنجويه هق".
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ جس لشکر نے شام فتح کیا اس میں حضرت معاذ اور بلال (رض) بھی تھے چنانچہ انھوں نے حضرت عمر (رض) کو لکھا کہ یہ مال فئی جو ہمیں حاصل ہوا ہے اس میں سے خمس (پانچواں حصہ) آپ کا ہے اور باقی ہمارا اور اس کے علاوہ اس میں کسی کا کوئی حق نہیں جیسے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خیبر میں عمل فرمایا تھا،
تو حضرت عمر (رض) نے تحریر فرمایا کہ ایسا نہیں ہے جیسے تم سمجھتے ہو بلکہ میں اسے مسلمانوں کے لیے وقف کرتا ہوں۔ سو جب انھوں نے انکار کیا تو حضرت عمر (رض) کھڑے ہوئے اور دعا فرمائی کہ اے میرے اللہ میرے بلال اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے کافی ہوجائیے، چنانچہ ابھی سال بھر بھی نہ گزرا تھا کہ تمام حضرات کی وفات ہوگئی،
فائدہ : اسی روایت کے آخر میں مشاجرات صحابہ کی طرف اشارہ ہے ، اہل علم کو اس کا حکم معلوم ہی ہے اور عوام کو اس کی ضرورت نہیں ، لہٰذا ایسی روایات و مسائل کو کھود کرید کرنے کی ضرورت نہیں۔ واللہ اعلم بالصواب