hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 11564

.

كنز العمال

11564
Kanz al-Ummal
11564- عن أبي مالك الأشعري أنه قدم هو وأصحابه في سفينة، فلما أرسوا وجدوا إبلا كثيرة من إبل المشركين، فأخذوها فأمرهم أن ينحروا منها بعيرا ليستعينوا به، ثم مضى على قدميه حتى قدم على النبي صلى الله عليه وسلم، فأخبره بسفره وأصحابه والإبل التي أصابوا، ثم رجع إلى أصحابه، فقال الذين عند رسول الله صلى الله عليه وسلم: أعطنا يا رسول الله من هذه الإبل، فقال: اذهبوا إلى أبي مالك، فلما أتوه قسمها أخماسا خمسا بعث به إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، وأخذ ثلث الباقي بعد الخمس، فقسمه بين أصحابه، والثلثين الباقيين بين المسلمين، فجاؤا إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقالوا: ما رأينا مثل ما صنع أبو مالك بهذا المغنم، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لو كنت أنا ما صنعت إلا ما صنع. "طب".
11560 ۔۔۔ حضرت ابومالک الاشعری (رض) فرماتے ہیں کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ کشتی میں آرہے تھے، جب ایک جگہ کشتی کنارے لگی تو انھوں نے مشرکین کے بہت سے اونٹ پائے تو ان کو پکڑلیا اور حکم دیا کہ ان میں سے ایک اونٹ کو نحر کریں تاکہ اس کے ذریعے خوراک کا مسئلہ حل ہو پھر اپنے قدموں پر چل پڑے یہاں تک جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت اقدس میں تشریف لائے، اور اپنے ساتھیوں ، سفر اور اونٹوں کی تفصیلات بیان کیں، پھر اپنے ساتھیوں کی طرف لوٹ گئے، جو لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت اقدس میں موجود تھے بولے کہ یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمٰن بھی ان اونٹوں میں سے کچھ عطا فرما دیجئے ، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ ابومالک کے پاس جاؤ، چنانچہ وہ لوگ حضرت مالک (رض) کے پاس آئے تو انھوں نے ان اونٹوں کو پانچ پانچ کرکے تقسیم کردیا، پانچ اونٹ جناب رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت اقدس میں روانہ کردیئے، اور خمس کے بعد باقی تہائی روک لیا اور اپنے ساتھیوں کے درمیان تقسیم کردیا اور باقی دوثلث کو مسلمانوں کے درمیان تقسیم کردیا، چنانچہ لوگ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت اقدس میں تشریف لائے ، اور عرض کیا کہ جو کچھ ابو مالک نے اس غنیمت کے ساتھ کیا وہ ہم نے آج تک نہیں دیکھا ، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اگر میں ہوتا تو میں بھی یہی کرتا “۔ (طبرانی)