11577- عن ابن عمر قال: بعثنا رسول الله صلى الله عليه وسلم في سرية إلى نجد، فأصبنا نعما كثيرة، فنفلنا صاحبنا الذي كان علينا بعيرا بعيرا، ثم قدمنا على رسول الله صلى الله عليه وسلم بما أصبنا فكانت سهماننا بعد الخمس اثنى عشر بعيرا، فكان لكل رجل منا ثلاثة عشر بعيرا بالبعير الذي نفلنا صاحبنا وما حاسبنا به سهماننا. "ش" [د] .
11573 ۔۔۔ حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں ایک دستے کے ساتھ نجد کی طرف بھیجا تو ہمیں بہت سے چوپائے ملے تو ہمارے امیر جو ہمارے ساتھ تھے انھوں نے ہمیں ایک ایک اونٹ دیا پھر ہم جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس اپنے حصوں کے ساتھ پہنچے، تو ہمارا حصہ خمس کے بعد بارہ اونٹ تھے تو ان میں سے ہر شخص کے لیے تیرہ (13) اونٹ تھے بشمول اس اونٹ کے جو ہمیں ہمارے امیرنے دیئے تھے، اور ہمارا حصہ اس میں سے نہیں گنا گیا “۔ (ابن ابی شیبہ ، ابوداؤد)