1161 - "يقول الله تبارك وتعالى: من عادى لي وليا فقد ناصبني بالمحاربة وما ترددت عن شيء أنا فاعله كترددي عن موت المؤمن يكره وأكره مساءته وربما سألني وليي المؤمن الغنى فأصرفه إلى الفقر ولو صرفته إلى الغنى لكان شرا له وربما سألني وليي المؤمن الفقر فأصرفه إلى الغنى ولو صرفته إلى الفقر لكان شرا له إن الله تعالى يقول وعزتي وجلالي وعلوي وبهائي وجمالي وارتفاع مكاني لا يؤثر عبد هواي على هوى نفسه إلا أثبت أجله عند بصره وضمنت السماء والأرض رزقه وكنت له من وراء تجارة كل تاجر". (طب عن ابن عباس) .
١١٦١۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں جس نے میرے کسی ولی سے عدوات مول لی اس نے مجھے محاربت کی دعوت دیدی اور میں کسی چیز میں تردد وشکار نہیں ہوتا سوائے اس کے کہ جب میرے بندے کا آخری وقت آپہنچتا ہے اور وہ موت کو ناپسند کرتا ہے جبکہ میں اس کی برائی و تونگری عطا کردوں تو یہ اس کے لیے انتہائی براثابت ہو۔ اور بسا اوقات میرا مومن دوست مجھ سے فقر وفاقہ کا متمنی ہوتا ہے لیکن میں اس کو فراخی و کشادگی سے نہیں نکالتا اور اگر میں اس کو فقر وفاقہ کی مصیبت چکھادوں تو یہ اس کے لیے مصیبت وفتنہ کا باعث بن جائے۔ اللہ عزوجل فرماتے ہیں میری عزت کی قسم میرے جلال کی قسم میرے عالی شان کی قسم، میرے حسن جمال جہاں آراء کی قسم اور میرے بلند مرتبہ کی قسم میرا جوبندہ میری خواہش و چاہت کے آگے اپنی خواہشات کی بھینٹ چڑھاتا ہے اور ان کو قربان کرتا ہے ۔۔۔ تو میں اس کی موت کا وقت اس کی نگاہوں میں پہلے سے پھیر دیتاہوں اور ارض وسماوات کو اس کے لیے رزق رسانی پر مامور کردیتاہوں اور ہر تاجر کی تجارت سے بڑھ کر میں اس کا ضامن وکفیل بن جاتاہوں۔ الکبیر للطبرانی ، بروایت ابن عباس (رض)۔