hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 11626

.

كنز العمال

11626
Kanz al-Ummal
11626- عن عطية بن قيس أن عمر بن الخطاب استعمل سعيد ابن عامر بن حذيم على جند حمص، فقدم عليه فعلاه بالدرة، فقال سعيد سبق سيلك مطرك إن تستعتب نعتب، وإن تعاقب نصبر، وإن تعفو نشكر، فاستحيى عمر فألقى الدرة، وقال: ما على المسلم أكثر من هذا إنك تبطيء بالخراج؟ فقال سعيد: إنك أمرتنا أن لا نزيد الفلاح على أربعة دنانير، نحن لا نزيد ولا ننقص، إلا أنا نؤخرهم إلى غلاتهم، فقال عمر: لا أعزلك ما كنت حيا. "أبو عبيد وابن زنجويه في الأموال كر".
11622 ۔۔۔ عطیہ بن قیس کہتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے سعید بن عامربن حزیم کو حمص کے لشکر کا عامل بنایا ، جب وہ حضرت عمر (رض) کے پاس آئے تو آپ نے کوڑا اٹھایا، سعید نے فرمایا کہ آپ کا سیلاب بارش سے پہلے آگیا اگر آپ رضامندی طلب کریں گے تو آپ کو راضی نہ کریں گے اگر آپ سزادیں گے تو صبر کریں گے اگر آپ معاف کردیں گے تو ہم شکریہ اداکریں گے ، حضرت عمر نے ان کا لحاظ کیا اور درہ رکھ دیا اور فرمایا کہ مسلمان پر اس سے زیادہ ذمہ داری نہیں ، تم نے خراج بھیجنے میں دیر کی ؟ تو سعید نے عرض کیا ، کہ آپ نے ہمیں حکم دیا تھا کہ کسان سے چار دینار سے زیادہ نہ لیں، ہم نہ اس پر اضافہ کرتے ہیں نہ کمی البتہ ہم ان کی فصل کا انتظار کرتے ہیں ، تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا کہ جب تک میں زندہ ہوں تیری عزت کروں گا “۔ (ابو عبید ، ابن زنجویہ فی الاموال)