hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 11724

.

كنز العمال

11724
Kanz al-Ummal
11724- عن داود بن نشيط قال: كنت عند عمر بن الخطاب فأتاه رجل مسمن مخصب في العين فقال: يا أمير المؤمنين هلكت وهلكت عيالي، فقال عمر: يجيء أحدهم كأنه حميت يقول: هلكت وهلكت عيالي، ثم أخذ عمر يحدث عن نفسه، فقال: لقد رأيتني وأختا لي نرعى على أبوينا ناضحنا قد ألبستنا أمنا نقبتها وزودتنا من الهينة فنخرج بناضحنا فإذا طلعت الشمس ألقيت النقبة إلى أختي وخرجت أسعى عريانا فنرجع إلى أمنا وقد جعلت لنا لعبة من ذلك الهينة فيا خصباه، ثم قال أعطوه أربعة من نعم الصدقة فخرجت تتبعها ظئران لها. "أبو عبيد في الأموال".
11720 ۔۔۔ داؤدبن نشیط فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر (رض) کی خدمت میں موجود تھا تو ان کے پاس ایک موٹا شخص آیا جو رنگین آنکھوں والا تھا اور عرض کیا اے امیر المومنین میں ہلاک ہوگیا اور میرے گھر والے بھی ہلاک ہوگئے، تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا کہ ان میں سے کوئی شخص آجاتا ہے جیسے ہم بچے ہوئے ہیں کہتا ہے میں ہلاک ہوگیا اور میرے گھروالے ہلاک ہوگئے پھر حضرت عمر (رض) اپنے آپ سے باتیں کرنے لگے اور فرمایا کہ مجھے اپنی ہمشیرہ یادآرہی ہے میں دیکھ رہاہوں کہ ہم اپنے والدین کو دودھ پلا رہے ہیں ہماری والدہ ہمیں اپنا کپڑاپہناتی تھیں اور زادراہ کے طور پر ہمیں کچھ تیار کردیتی تھیں سو ہم اپنی اونٹنی لے کر نکلتے، سو جب سورج نکل آتا تو میں اپنا کپڑا اپنی ہمشیرہ کو پہنادیتا اور بےلباس دوڑتاپھرتا، پھر ہم اپنی والدہ کے پاس واپس آجاتے تو وہ ہمارے لیے مٹی کا کھلونا بنادیتیں، ہائے کیا ہی وہ دن ہوا کرتے تھے پھر فرمایا کہ اس کو صدقہ کے اونٹوں میں سے چار اونٹ دے دو ، سو جانور اس کے لیے آگے پیچھے چلتے ہوئے نکلے “۔ (ابوعبیدہ فی الاموال )