11735- عن ابن أبي عوف وعبد العزيز بن يعقوب الماجشون قالا: قال عمر بن الخطاب لمتمم بن نويرة: يرحم الله زيد بن الخطاب لو كنت أقدر أن أقول الشعر لبكيته كما بكيت أخاك فقال متمم: يا أمير المؤمنين لو قتل أخي يوم اليمامة كما قتل أخوك ما بكيته أبدا فأبصر عمر وتعزى عن أخيه وقد كان حزن عليه حزنا شديدا وكان عمر يقول: إن الصبا لتهب فتأتي بريح زيد بن الخطاب قيل لابن أبي عوف: ما كان عمر يقول الشعر فقال: لا ولا بيتا واحدا. "ابن سعد".
11731 ۔۔۔ ابن ابی العوف اور عبدالعزیزبن یعقوب الماجثون فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے متمم بن نویرۃ سے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ زید ابن خطاب پر رحم فرمائیں اگر میں شعر کہنے پر قادر ہوتا تو میں بھی ایسے ہی روتا جیسے تیرا بھائی رویا، متمم نے عرض کیا ، اے امیرالمومنین ! اگر میرا بھائی جنگ یمامہ کے دن قتل ہوتا جس طرح آپ کا بھائی قتل ہوا تو کبھی اس پر نہ روتا، تو حضرت عمر (رض) اس کو دیکھا اور اس کے بھائی کی تعزیت کی اور وہ اس پر بہت زیادہ غمزد ہے تھے، اور حضرت عمر (رض) فرمایا کرتے تھے صبا (ہواکا نام) چلتی ہے تو مجھے زیدبن الخطاب کی خوشبو آتی ہے، ابن ابی عوف سے عرض کیا گیا کہ کیا حضرت عمر (رض) شعرنہ کہہ سکتے تھے، تو انھوں نے فرمایا کہ نہیں ایک بیت بھی نہیں “۔ (ابن سعد)