hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 11768

.

كنز العمال

11768
Kanz al-Ummal
11768- عن عامر الشعبي قال: كان حارثة بن بدر التميمي قد أفسد في الأرض، وحارب فكلم الحسن بن علي وابن عباس وابن جعفر وغيرهم من قريش، فكلموا عليا فأبى أن يؤمنه، فأتى سعيد بن قيس الهمداني فكلمه، فانطلق سعيد إلى علي فقال: يا أمير المؤمنين ما تقول في من أفسد في الأرض وحارب؟ فقال: {إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ} حتى ختم الآية، فقال سعيد: أرأيت من تاب قبل أن تقدر عليه؟ قال: أقول كما قال الله وأقبل منه، قال: فإن حارثة ابن زيد قد تاب قبل أن تقدر عليه، فأتاه به فأمنه. "ش وعبد بن حميد وابن أبي الدنيا في كتاب الاشراف وابن جرير وابن أبي حاتم".
11764 ۔۔۔ امام عامر الشعبی فرماتے ہیں کہ حارثہ بن بدر الثمیمی نے جنگ و جدل اور فساد پھیلانا شروع کیا، چنانچہ حضرت حسن بن علی حضرت ابن عباس اور حضرت ابن جعفر (رض) وغیرہ اہل قریش نے گفتگو کی اور حضرت علی (رض) سے گفتگو کی تو حضرت عمر (رض) وغیرہ اہل قریش نے گفتگو کی اور حضرت علی (رض) کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ امیر المومنین آپ کا اس شخص کے بارے میں کیا خیال ہے جو زمین پر فساد پھیلائے اور جنگ وجدال کرے ؟ تو حضرت علی (رض) نے فرمایا کہ ” بیشک بدلہ ان لوگوں کا جو اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جنگ کرتے ہیں “۔ اختتام آیت تک، سورة نور آیت 21 ۔
سعید نے عرض کیا اچھا ایسے شخص کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے جو توبہ کرلے اس سے پہلے کہ آپ اس پر قادر ہوجائیں ؟ فرمایا کہ میں وہی کہوں گا جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اور اس کی توبہ قبول کرلوں گا سعید نے کہا کہ توحارثہ بن زید نے توبہ کرلی ہے اس سے پہلے کہ آپ اس پر قادر ہوں چنانچہ حارثہ آیا تو حضرت علی (رض) نے اسے امان دی۔ (ابن ابی شیبہ عبد بن حمید، ابن ابی الدنیا فی کتاب اور شراف وابن جریر وابن ابی حاتم)