11772- "مسند علي رضي الله عنه" عن عباد بن عبد الله قال: صعد علي على المنبر يوم الجمعة فخطب وقد أحدقت به الموالي فقام الأشعث ابن قيس فقال: غلبتنا عليك هذه الحميراء، فقال علي: من يعذرني؟ أما والله لقد سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: ليضربنكم على الدين عودا كما ضربتموهم عليه بدأ. "ش والحارث وابن راهويه وأبو عبيد في الغريب والدورقي وابن جرير وصححه ع والبزار ص".
11768 ۔۔۔ مسند علی (رض) سے عباد بن عبداللہ روایت فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت علی (رض) جمعہ کے دن منبر پر تشریف فرما ہوئے اور خطبہ ارشاد فرمایا آزاد شدہ غلام ان کو دیکھ رہے تھے، چنانچہ اشعث بن قیس کھڑا ہوا اور کہا کہ ان سرخوں نے ہمیں آپ پر غالب کردیا۔
حضرت علی (رض) نے فرمایا کہ مجھ پر کون غالب آئے گا ؟ سنو ! خدا کی قسم میں نے سنا جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرما رہے تھے کہ تمہیں ضرور بالضرور دین کے معاملے میں مارے گا جیسے تم پہلے ان کو مارتے تھے۔ (ابن ابی شیبہ حارث ابن راھویہ ابو عبید فی الغریب دورقی، ابن جریر، صححہ ابن عدی ، بزار سنن سعید بن منصور)