12278- إن عطب منها شيء فانحره ثم اصبغ نعله في دمه ثم اضرب صفحته، ثم خل بينه وبين الناس وليأكله. " عن ناجية الأسلمي" أن رسول الله صلى الله عليه وسلم بعث معه بهدي وقال: فذكره.
"حم طب عن عمرو الثمالي".
12278 اگر (یہ ہدی تھک جانے کی وجہ سے یا کمزوری کی بناء پر) قریب المرگ ہوجائے تو تم اس کو ذبح کردو، پھر اس کی جوتی (جو بطور ہار اس کے گلے میں پڑی ہو) کو اس کے خون میں رنگ دو ، پھر اس کے ذریعہ اس کی کوہان میں نشان لگادو، پھر اس کو لوگوں کے درمیان چھوڑ دو ۔ (یعنی فقراء کو اس کا گوشت کھانے سے منع نہ کرو) تاکہ وہ اسے کھائیں۔ یہ حدیث ناجیہ اسلمی (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے ہمراہ ایک ہدی روانہ فرمائی اور فرمایا : پھر مذکورہ حدیث ذکر فرمائی۔ رواہ احمد فی مسندہ والطبرانی فی الکبیر عن عمرو والشمائی۔