12649- عن جبير بن مطعم قال: كانت قريش إنما تدفع من المزدلفة يقولون: نحن الحمس لا نقف مع الناس ولا نخرج من الحرم، وتركوا الموقف على عرفة فرأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقف مع الناس بعرفة على جمل له ويدفع معهم حتى يصبح مع قومه بالمزدلفة، فيقف معهم ثم يدفع إذا دفعوا. "طب"
12649 جبیر بن مطعم (رض) سے مروی ہے کہ قریش مزدلفہ سے یہ کہتے ہوئے لوٹتے تھے : ہم خمس (قریش) ہیں ، نہ عام لوگوں کے ساتھ ہم وقوف کرتے ہیں اور نہ ہم حرم سے نکلتے ہیں۔ انھوں نے عرفہ کا موقف چھوڑ دیا تھا۔ کیونکہ وہ حرم سے باہر ہے۔ جبیر (رض) فرماتے ہیں پس میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ لوگوں کے ساتھ عرفہ میں ہیں اور اپنے اونٹ پر سوار ہیں اور ان کے ساتھ وہاں سے نکلے ہیں حتیٰ کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی قوم کے ساتھ مزدلفہ میں جاکر صبح فرمائی اور ان کے ساتھ وہاں قیام کیا پھر وہاں سے بھی نکلے جب اور لوگ وہاں سے نکلنے لگے۔
الکبیر للطبرانی ، صحیح الاسناد۔