12662- عن جابر أن رجلا قال: يا رسول الله ذبحت قبل أن أرمي؟ قال: ارم ولا حرج، وقال آخر: يا رسول الله طفت بالبيت قبل أن أذبح؟ قال: اذبح ولا حرج، قال آخر: حلقت قبل أن أذبح؟ قال: اذبح ولا حرج. "ابن جرير".
12662 حضرت جابر (رض) سے مروی ہے فرمایا : میں نے عرض کیا : میں نے رمی کرنے سے قبل ہی قربانی کرلی ؟ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : (اب) رمی کرلو (کنکری مارلو) اور کوئی حرج نہیں ہے۔ اور دوسرے نے عرض کیا : یارسول اللہ ! میں نے بیت اللہ کا طواف قربانی سے پہلے کرلیا ؟ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : (اب) قربانی کرلو اور کوئی حرج نہیں ہے۔ ایک اور نے عرض کیا : میں نے ذبح کرنے سے قبل حلق کرلیا (سرمنڈالیا ؟ ) حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : (اب) ذبح کرلو (قربانی کرلو) اور کوئی حرج نہیں ہے۔ ابن جریر