12685- عن حنش الكناني أن عليا قال حين ذبح: وجهت وجهي للذي فطر السموات والأرض حنيفا وما أنا من المشركين إن صلاتي ونسكي ومحياي ومماتي لله رب العالمين لا شريك له وبذلك أمرت وأنا أول المسلمين، بسم الله والله أكبر منك ولك، اللهم تقبل من فلان. "ابن أبي الدنيا".
12685 خنش کنائی سے مروی ہے کہ حضرت علی (رض) نے ذبح کے وقت یہ دعا پڑھی :
وجھت وجھی للذی فطرالسموات والارض حنیفا وما انا من المشرکین، ان صلاتی ونسکی ومحیای ومماتی للہ رب العالمین لا شریک لہ وبذلک امرت وانا اول المسلمین،
بسم اللہ واللہ اکبر منک ولک ، اللھم تقبل من فلان
میں نے سب سے یکسو ہو کر اپنے آپ کو اسی ذات کی طرف متوجہ کیا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اور میں مشرکین میں سے نہیں ہوں (یہ بھی) کہہ دو کہ میری نماز اور میری عبادت اور میرا جینا اور میرا مرنا سب خدائے رب العالمین ہی کے لیے ہے۔ جس کا کوئی شریک نہیں اور مجھ کو اسی بات کا حکم ملا ہے اور میں سب سے اول فرمان بردار ہوں۔
اللہ کے نام یہ قربانی کرتا ہوں اور اللہ ہی سب سے بڑا ہے، اے اللہ یہ قربانی تیری طرف سے ہے، تیرے لیے ہے۔ ، اے اللہ ! اس کو فلاں کی طرف سے شرف قبولیت بخش۔ ابن ابی الدنیا