12691- عن كليب قال: كنا في المغازي لا يؤمر علينا إلا أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم فكان بفارس علينا رجل من مزينة من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم، فغلت علينا المسان، حتى كنا نشتري المسن بالجذعتين والثلاث، فقام فينا هذا الرجل فقال: إن هذا اليوم أدركنا فقلت علينا المسان1 حتى كنا نشتري المسن بالجذعتين والثلاث، فقام فينا رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: إن المسن يوفى بما يوفى منه الثني. "ش".
12691 کلیب سے مروی ہے ہم غزو وں میں ہوتے تھے تو ہم پر امیر صرف اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں سے کسی کو چنا جاتا تھا۔ چنانچہ ایک مرتبہ مزینہ کے ایک شہ سوار صحابی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم پر امیر مقرر تھے۔ اس وقت گائے مہنگی ہوگئیں حتیٰ کہ ہم دو یا تین بچھڑوں کے عوض ایک گائے لے پاتے تھے۔ تب یہ صحابی ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور فرمایا : یہ دن ہم کو پہلے بھی پیش آگیا تھا کہ گائیں کم پڑگئیں تھیں حتیٰ کہ ہم ایک گائے یا دو یا تین بچھڑوں میں خریدتے تھے تب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے درمیان کھڑے ہوئے تھے اور ارشاد فرمایا تھا : گائے کام دیتی ہے جہاں دو سالہ بچھڑا کام دیتا ہے۔ یعنی دو سال مکمل ہونے والا بچھڑا بھی گائے کی جگہ کافی ہے۔ مصنف ابن ابی شیبہ۔