12696- عن سعيد بن عبد العزيز عن يونس بن ميسرة بن حلبس قال: خرجت مع أبي سعد الزرقي - وكانت له صحبة - إلى شرى الضحايا فأشار إلى كبش أدغم الرأس ليس بأرفع الكباش، فقال: كأنه الكبش الذي ضحى به رسول الله صلى الله عليه وسلم فأمرني فاشتريته قال سعيد: الأدغم الأسود الرأس. "ابن منده كر".
12696 سعید بن عبدالعزیز، یونس بن میسرۃ بن حبلس سے روایت کرتے ہیں، یونس بن میسرۃ کہتے ہیں میں حضرت ابوسعد الرزقی (رض) جو صحابی رسول ہیں کے ساتھ قربانی کا جانور خریدنے گیا۔ انھوں نے ایک کالے سر والے مینڈھے جو اور مینڈھوں میں زیادہ اونچا نہ تھا کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا یہ مینڈھا گویا وہی مینڈھا ہے جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ذبح فرمایا تھا۔ لہٰذا پھر انھوں نے مجھے اسی کے خریدنے کا حکم دیا تو میں نے اس کو خرید لیا۔ ابن مندہ، ابن عساکر