12700- عن أبي سعيد الخدري أنه قدم من سفر فقدم إليه أهله لحما من لحوم الأضاحي فقال: ما أنا بآكله حتى أسأل فانطلق إلى أخيه لأمه وكان بدريا قتادة بن النعمان، فسأله عن ذلك فقال: إنه قد حدث بعدك أمر نقضا لما كانوا نهوا عنه من أكل لحوم الأضاحي بعد ثلاثة أيام. "كر".
12700 حضرت ابوسعید خدری (رض) کے متعلق مروی ہے کہ وہ سفر سے واپس تشریف لائے تو ان کے گھر والوں نے ان کی خدمت میں قربانی کے گوشت سے کچھ گوشت پیش کیا۔ حضرت ابوسعید خدری (رض) نے فرمایا : میں جب تک اس کے متعلق پوچھ نہ آؤں اس کو نہیں کھا سکتا۔ چنانچہ وہ اٹھ کر اپنے ماں شریک بھائی حضرت قتادہ بن النعمان (رض) کے پاس گئے، یہ بدری صحابی تھے۔ ان سے اس گوشت کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا : ہاں تمہارے بعد نیا حکم آگیا ہے جس نے اس کو توڑ دیا جس میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قربانی کے گوشت کو تین دن کے بعد کھانے سے منع فرمایا تھا (لہٰذا تم وہ گوشت کھاسکتے ہو) ۔ ابن عساکر