hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 12711

.

كنز العمال

12711
Kanz al-Ummal
12711- عن علي قال: لما نحر النبي صلى الله عليه وسلم بدنه فنحر ثلاثين بيده، وأمرني فنحرت سائرها. "د ق وابن أبي الدنيا في الأضاحي" وزاد وقال: اقسم لحومها بين الناس، وجلالها وجلودها، ولا تعط جازرا منها شيئا.
12711 حضرت علی (رض) سے مروی ہے، فرمایا : جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے اونٹ (ھدی والے) قربان کیے تو تیس اونٹ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خود اپنے ہاتھ سے نحر کیے (ذبح کیے) اور مجھے حکم کیا تو باقی سارے میں نے نحر (ذبح) کیے۔
ابن داؤد، السنن للبیہقی، ابن ابی الدنیا فی الاضاحی
ابن ابی الدنیا نے یہ الفاظ اضافہ فرمائے ہیں : مزید حضرت علی (رض) نے فرمایا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بھی فرمایا کہ ان کا گوشت لوگوں کے درمیان تقسیم کردو اور ان کے لباس (زین وغیرہ) اور کھالوں کو بھی تقسیم کردو اور ان میں سے کوئی چیز کسی (قصائی) کو (اجرت میں) نہ دو ۔
کلام : روایت محل کلام ہے ضعیف ابی داؤد 386 ۔