12736- عن جابر أن رسول الله صلى الله عليه وسلم رمى الجمرة يوم النحر، ثم قعد للناس فجاءه رجل فقال: يا رسول الله إني حلقت قبل أن أنحر قال: لا حرج ثم جاء آخر فقال: حلقت قبل أن أرمي؟ قال: لا حرج فما سئل عن شيء إلا قال: لا حرج. "ابن جرير".
12736 حضرت جابر (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یوم النحرکو رمی جمرہ فرمائی پھر لوگوں (کے سوال جواب) کے لیے بیٹھ گئے۔ چنانچہ ایک آدمی آپ کے پاس حاضر ہوا اور عرض کیا : یارسول اللہ ! میں نے نحر کرنے سے قبل حلق کروالیا ہے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کوئی حرج نہیں ہے، پھر دوسرا شخص آیا اور عرض کیا : میں نے رمی کرنے سے قبل حلق کروالیا ہے ؟ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کوئی حرج نہیں ہے۔ پس جس چیز کے متعلق بھی سوال کیا گیا آپ نے یہی ارشاد فرمایا : کوئی حرج نہیں ہے۔ ابن جریر