12738- عن ابن عباس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال يوم الحديبية: يرحم الله المحلقين قالوا: يا رسول الله؛ والمقصرين؟ قال: يرحم الله المحلقين ثلاثا، قال: والمقصرين يا رسول الله؟ قال: والمقصرين، قالوا يا رسول الله ما بال المحلقين ظاهرت لهم الترحم قال: إنهم لم يشكوا. "ش".
12738 ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حدیبیہ کے روز ارشاد فرمایا : اللہ رحم کرے محلقین پر۔ لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! اور مقصرین ؟ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ مخلقین پر رحم کرے۔ تین بار آپ یونہی پوچھنے پر ارشاد فرماتے رہے۔ پھر (چوتھی بار) لوگوں نے عرض کیا یارسول اللہ ! اور مقصرین ؟ تب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اور مقصرین (پر بھی رحم فرما) لوگوں نے پوچھا : یارسول اللہ ! محلقین کی کیا خصوصیت ہے ؟ آپ نے ان کے لیے بہت ترحم فرمایا ہے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کیونکہ وہ شک میں نہیں پڑے۔ مصنف ابن ابی شیبہ