hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 12790

.

كنز العمال

12790
Kanz al-Ummal
12790- عن عبد الله بن عامر بن ربيعة قال: رأيت عثمان بن عفان بالعرج1 وهو محرم في يوم صائف قد غطى وجهه بقطيفة أرجوان2 ثم أتي بلحم صيد، فقال لأصحابه: كلوا فقالوا: لا نأكل إلا أن تأكل أنت، فقال: إني لست كهيئتكم إنما صيد من أجلي. "مالك والشافعي ق".
12790 عبداللہ بن عامر بن ربیعہ سے مروی ہے کہ میں نے عثمان بن عفان (رض) کو عرج مقام میں دیکھا۔ آپ (رض) گرمی کے زمانہ میں حالت احرام میں تھے۔ اپنا چہرہ آپ (رض) نے ار جوانی چادر کے ساتھ ڈھانپ رکھا تھا۔ پھر آپ کی خدمت میں ایک شکار کا گوشت پیش کیا گیا۔ آپ (رض) نے اپنے اصحاب کو فرمایا : تم لوگ اس کو کھالو ۔ انھوں نے کہا : آپ نہیں کھائیں گے تو ہم بھی کھانے والے نہیں۔ تب حضرت عثمان (رض) نے فرمایا : میں تمہاری طرح نہیں ہوں کیونکہ یہ میرے لیے شکار کیا گیا ہے۔
مالک ، الشافعی ، السنن للبیہقی