hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 12795

.

كنز العمال

12795
Kanz al-Ummal
12795- عن ابن عباس قال: قال علي في بيض النعام يصيبه المحرم تحمل الفحل على إبلك، فإذا تبين لك لقاحها سميت عدد ما أصبت من البيض فقلت: هذا هدي ليس ضمانها عليك فما صلح من ذلك صلح وما فسد فليس عليك كالبيض منه ما يصلح ومنه ما يفسد فعجب معاوية من قضاء علي فقال ابن عباس: فلم تعجب معاوية؟ ما هو إلا ما يباع به البيض في السوق ويتصدق. "مسدد".
12795 ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ حضرت علی (رض) نے فرمایا شتر مرغ کے انڈوں کو اگر کوئی توڑ دے تو تم نر اونٹ کو اپنی اونٹنیوں پر چھوڑو پھر جب ان انٹنیوں کا حمل ظاہر ہوجائے تو تم نے جس قدر انڈے توڑے ہیں اس قدر بچے اونٹنیوں کے اللہ کی راہ میں ہدیہ ہیں، کہو اور یہ بھی کہو لیکن ان کی ضمان مجھ پر نہیں ہوگی، جو بچے صحیح ہوں وہ تو ٹھیک ہیں اور جو حمل خراب ہوجائیں تو انڈے بھی خراب ہوتے ہیں (اس لیے ان کا وبال مجھ پر نہ ہو)
حضرت معاویہ (رض) نے یہ فیصلہ سن کر بہت تعجب کا اظہار فرمایا۔ حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا : معاویہ (رض) کو کیوں تعجب ہوا یہ فیصلہ تو ایسا ہی ہے جیسے بازار میں انڈے بیچے اور خریدے جاتے ہیں اور صدقہ بھی کیے جاتے ہیں۔ مسدد