hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 12811

.

كنز العمال

12811
Kanz al-Ummal
12811- "مسند عمر رضي الله عنه" عن عطاء أن عمر بن الخطاب قال في محرم بحجة أصاب امرأته وهي محرمة قال: يقضيان حجهما وعليهما الحج من قابل من حيث كانا أحرما ويفترقان حتى يتما حجهما. "هق"
12811 (مسند عمر (رض)) عطاء (رح) سے مروی ہے کہ حضرت عمر (رض) نے ایک محرم کے بارے میں ارشاد فرمایا جو حالت احرام میں اپنی عورت کے ساتھ جماع کر بیٹھا تھا اور اس کی عورت بھی حالت احرام میں تھی حضرت عمر (رض) نے فرمایا : کہ دونوں اپنے اسی حج کو پورا کریں گے اور ان پر آئندہ سال حج فرض ہوگا جہاں سے پہلے سال احرام باندھا تھا وہیں سے دوسرے سال احرام باندھیں گے اور دونوں جدا جدا رہیں گے (تاکہ پہلی نوبت نہ آجائے) حتیٰ کہ دونوں اپنا حج پورا کرلیں۔ السنن للبیہقی