hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 12832

.

كنز العمال

12832
Kanz al-Ummal
12832- عن أبي هريرة أنه مر به قوم محرمون بالربذة، فاستفتوه في لحم صيد وجدوا ناسا أحلة يأكلونه، فأفتاهم بأكله، ثم قال: قدمت على ابن الخطاب فسألته عن ذلك؟ فقال: بم أفتيتهم؟ قلت: أفتيتهم بأكله، فقال عمر: لو أفتيتهم بغير ذلك لأوجعتك. "مالك ق"
12832 حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ وہ ربذۃ میں تھے کہ ان کے پاس حالت احرام والے چھ لوگ گزرے ، انھوں نے شکار کے گوشت بارے میں سوال کیا کہ انھوں نے کچھ لوگ جو حالت احرام میں تھے کو گوشت کھاتے دیکھا تو کیا یہ حالت احرام والے ان کے ساتھ گوشت کھا سکتے ہیں ؟ حضرت ابوہریرہ (رض) نے ان کو کھانے کے متعلق فتویٰ دیا۔ حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں پھر میں حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس حاضر ہوا اور ان سے اس کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے پوچھا : تم نے ان کو کیا فتویٰ دیا ؟ میں نے عرض کیا : میں نے ان کو کھانے کا مشورہ دیدیا۔ حضرت عمر (رض) نے ارشاد فرمایا : اگر تو اس کے علاوہ کوئی اور فتویٰ دیتا تو میں تمہیں تکلیف دینے والی مار مارتا۔
مالک ، السنن للبیہقی