12835- "مسند عثمان رضي الله عنه" عن نبيه بن وهب أنه رمدت عينه وهو محرم فأراد أن يكحلها فنهاه أبان بن عثمان وأمره أن يضمدها بالصبر، وزعم أن عثمان أنه حدث عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه فعل ذلك. "حم والحميدي والدارمي والبغوي م د ت وأبو عوانه حب ق".
12835 (مسند عثمان (رض)) نبیہ بن وھب سے مروی ہے کہ ان کو آشوب چشم کی بیماری ہوگئی اور وہ حالت احرام میں تھے۔ انھوں نے سرمہ لگانے کا سوچا تو ابان بن عثمان نے ان کو روک دیا اور ان کو ایلوے کا لیپ آنکھوں پر کرنے کا مشورہ دیا اور ان کا خیال تھا کہ (ان کے والد) عثمان (رض) نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے متعلق بیان کیا تھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی ایسا ہی فرمایا تھا۔
مسنداحمد ، الحمیدی، الدارمی ، البغوی، مسلم، ابن داؤد، الترمذی، ابوعوانہ، ابن حبان، السنن للبیہقی