hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 12901

.

كنز العمال

12901
Kanz al-Ummal
12901- عن أبي مالك الأشجعي أن الحسن بن الحارث الجدلي أخبره أن أمير مكة خطبهم فقال: عهد إلينا رسول الله صلى الله عليه وسلم أن ننسك للرؤية، فإن لم نره وشهد شاهدا عدل نسكنا لشهادتهما، فسألت الحسن بن الحارث من أمير مكة؟ قال: هو الحارث بن حاطب أخو محمد بن حاطب. "أبو نعيم".
12901 ابو مالک الاشجعی سے مروی ہے کہ حسن بن حارث الجدلی نے ان کو خبر دی کہ امیر مکہ نے لوگوں کو خطبہ دیا اور فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہم سے عہد لیا تھا کہ ہم چاند دیکھنے پر حج شروع کریں گے ۔ اگر اس کو نہ دیکھ پائیں اور دو گواہ شہادت دیدیں تو تب ہم ان کی شہادت پر حج شروع کریں گے۔ میں نے حسن بن الحارث سے پوچھا : امیر مکہ کون تھے ؟ فرمایا : وہ حارث بن حاطب تھے محمد بن حاطب کے بھائی۔ ابونعیم