hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 13450

.

كنز العمال

13450
Kanz al-Ummal
13450- عن أبي بكر قال: كنت عند النبي صلى الله عليه وسلم جالسا فجاء ماعز بن مالك فاعترف عنده مرة، فرده، ثم جاءه فاعترف عنده الثانية فرده، ثم جاء فاعترف عنده الثالثة، فرده، فقال له: إن اعترفت الرابعة رجمتك، فاعترف الرابعة فحبسه، ثم سأل عنه فقالوا: ما نعلم إلا خيرا فأمر برجمه. "ش حم والحارث والبزار ع والطحاوي طس" وفيه جابر الجعفي ضعيف.
13450 حضرت ابوبکر (رض) سے مروی ہے کہ میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر خدمت تھا ماعزبن مالک (رض) آپ کے روبرو حاضر ہوئے اور ایک مرتبہ (زنا کا) اعتراف کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو رد کردیا۔ وہ پھر آئے اور دوسری مرتبہ اعتراف کیا آپ نے ان کو پھر رد کردیا۔ وہ پھر آئے اور تیسری مرتبہ اعتراف کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو پھر مسترد کردیا اور ساتھ میں ارشاد فرمایا : اگر تو نے چوتھی بار اعتراف زنا کیا تو میں تجھے سنگسار کردوں گا۔ پھر بھی انھوں نے چوتھی بار اعتراف کرلیا۔ تب آپ نے ان کو قید کیا۔ پھر لوگوں سے ان کے متعلق باز پرس کی۔ لوگوں نے کہا : ہمیں تو ان کی اچھائی کا ہی علم ہے۔ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو رجم کروادیا۔
مصنف ابن ابی شیبہ، مسند احمد، الحارث ، البزار، مسند ابی یعلی، الطحاوی، الاوسط للطبرانی
کلام : روایت کی سند میں جابر الجعفی ضعیف روای ہے۔