13492- عن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن رجل من هذيل قال: كنت مع علي حين يرجم شراحة فقلت: لقد ماتت هذه على شر حالها، فضربني بقضيب كان في يده حتى أوجعني فقلت: أوجعتني قال: وإن أوجعتك إنها لن تسأل عن ذنبها أبدا كالدين يقضى. "عب".
13492 عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ قبیلہ ہذیل کے ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں، اس آدمی نے بیان کیا کہ جس دن حضرت علی (رض) نے شراحۃ نامی عورت کو سنگسار کیا آپ (رض) کے ساتھ کھڑا تھا۔ میں نے کہا : یہ عورت بڑی بری حالت میں موت کے سپرد ہوئی ہے۔ آپ (رض) کے ہاتھ میں ایک چھڑی تھی آپ (رض) نے وہ چھڑی اس زور سے مجھے ماری کہ مجھے تکلیف میں مبتلا کردیا میں نے عرض کیا : آپ نے تو مجھے تکلیف میں ڈال دیا۔ آپ (رض) نے فرمایا : میں نے اس لیے تجھے تکلیف دی ہے کہ اس سے کبھی اس کے گناہ کے متعلق سوال نہیں کیا جائے گا جس طرح ادا شدہ قرض کی متعلق سوال نہیں کیا جاتا۔ الجامع لعبد الرزاق