13562- عن علي قال: فجرت جارية لآل رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال يا علي انطلق فأقم عليها الحد، فانطلقت فإذا بها دم يسيل لم ينقطع فأتيته فقال: يا علي أفرغت؟ قلت أتيتها ودمها يسيل، فقال: دعها حتى ينقطع دمها ثم أقم عليها الحد وأقيموا الحدود على ما ملكت أيمانكم. "ط د ن ع"
13562 حضرت علی (رض) سے مروی ہے کہ آل رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی کسی باندی نے زنا کرلیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے علی ! جا اور اس پر حد جاری کردے۔ میں اس کے پاس پہنچا تو دیکھا کہ ابھی اس کو خون جاریے (یعنی ابھی اس نے بچے کو جنا نہیں ہے) چنانچہ میں واپس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آگیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : اے علی ! کیا تم اپنے کام سے فارغ ہوگئے ؟ میں نے عرض کیا : میں اس کے پاس پہنچا تو اس کا خون ابھی جاری تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : چلو اس کو چھوڑ دو جب تک کہ اس کا خون تھم جائے (یعنی وہ بچہ جن لے) پھر اس پر حد جاری کردینا ۔ اور اپنے غلام باندیوں پر حد جاری کرتے رہو۔
ابوداؤد، السنن لابن الامام احمد بن حنبل، النسائی ، مسند ابی یعلی