13691- عن الحسن أن علي بن أبي طالب قال: ما أحد يموت في حد من الحدود فأجد في نفسي منه شيئا إلا الذي يموت في حد الخمر، فإنه شيء أحدثناه بعد النبي صلى الله عليه وسلم، فمن مات منه فديته إما قال في بيت المال وإما قال على عاقلة الإمام. قال الإمام الشافعي: أنا أشك. "الشافعي هق"
13691 حضرت حسن سے مروی ہے کہ حضرت علی بن ابی طالب (رض) نے ارشاد فرمایا : جو بھی حدود اللہ میں سے کسی حد میں مرے مجھے اپنے دل میں اس کی طرف سے کوئی کھٹکا اور تردد نہیں ہوتا (کیونکہ اس کا اللہ نے حکم دیا ہے) لیکن شراب نوشی کی حد میں جو مرجائے مجھے اس کا خطرہ رہتا ہے کیونکہ یہ حد ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد مقرر کی ہے۔ اسی وجہ سے جو اس میں مرجائے میں اس کی جان کا فدیہ (یعنی دیت اور خون بہا) دوں گا۔ بیت المال سے یا فرمایا امام (حاکم) کے قبیلے سے۔
حضرت امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : یہ شک مجھے ہے کہ آپ (رض) نے کیا فرمایا تھا۔
الشافعی، السنن للبیہقی