14076- عن حميد بن هلال قال: لما ولي أبو بكر قال أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم: أفرضوالخليفة رسول الله صلى الله عليه وسلم ما يغنيه، قالوا: نعم برداه إن أخلقهما وضعهما وأخذ مثلهما وظهره إذا سافر ونفقته على أهله كما كان ينفق قبل أن يستخلف، قال أبو بكر: رضيت. "ابن سعد"
14076 حمید بن ھلال سے مروی ہے کہ جب حضرت ابوبکر (رض) کو حاکم بنایا گیا تو اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : خلیفہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے اپنا وظیفہ مقرر کردو جو اس کے لیے کافی ہو۔
لوگوں نے کہا : ٹھیک ہے دو چادریں پہننے کے لیے جب وہ پرانی ہوجائیں تو ان کو دے کر دوسری لے لیں۔ اور سواری کا جانور جب وہ سفر کریں اور ان کے اہل و عیال کا نفقہ اسی طرح خلیفہ بننے سے چلتا تھا۔ حضرت ابوبکر (رض) نے فرمایا : میں راضی ہوں۔ ابن سعد