14103- عن جابر بن عبد الله قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لو قدم مال البحرين لأعطيتك هكذا وهكذا وهكذا، فلم يقدم حتى مات رسول الله صلى الله عليه وسلم فلما قدم به على أبي بكر قال: من كانت له عدة عند رسول الله صلى الله عليه وسلم فليأت قلت: قد وعدني إذا جاء مال البحرين أن يعطيني هكذا وهكذا وهكذا، قال: خذ فأخذت أول مرة فكانت خمس مائة ثم أخذت الثنتين. "ابن سعد ش خ م"
14103 جابر (رض) بن عبداللہ سے مروی ہے کہ مجھے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تھا : اگر (میرے پاس) بحرین سے مال آیا تو میں تجھے اتنا اتنا اور اتنا عطا کروں گا۔ لیکن پھر بحرین سے مال نہ آیا حتیٰ کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات ہوگئی۔ پھر ابوبکر (رض) کے دور خلافت میں ان کے پاس بحرین سے مال آیا۔ حضرت ابوبکر (رض) نے فرمایا : جس کے ساتھ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کوئی وعدہ کیا ہو وہ آجائے۔ جابر (رض) کہتے ہیں : میں نے کہا : مجھ سے بھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وعدہ فرمایا تھا کہ جب میرے پاس بحرین سے مال آئے گا تو مجھے اتنا اتنا اور اتنا عطا فرمائیں گے۔ حضرت ابوبکر (رض) نے فرمایا : پھر لو۔ چنانچہ میں نے پہلی مرتبہ (مٹھی بھر کر) لیا تو وہ پانچ سو درہم نکلے پھر میں نے دو مرتبہ اور اتنا ہی لے لیا۔ ابن سعد، مصنف ابن ابی شیبہ، البخاری، مسلم