hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 14151

.

كنز العمال

14151
Kanz al-Ummal
14151- عن علي أنه قال يوم الجمل: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم لم يعهد إلينا عهدا نأخذ به في الإمارة، ولكنه شيء رأيناه من قبل أنفسنا فإن يك صوابا فمن الله، ثم استخلف أبو بكر رحمة الله على أبي بكر فأقام واستقام ثم استخلف عمر رحمة الله على عمر فأقام واستقام حتى ضرب الدين بجرانه"حم ونعيم بن حماد في الفتن وابن أبي عاصم عق واللالكائي ق في الدلائل والدورقي ص".
14151 حضرت علی (رض) سے مروی ہے کہ انھوں نے جنگ جمل کے روز ارشاد فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمارے ساتھ لوئی ایسا عہد نہیں فرمایا تھا جس کو ہم امارت (حکومت) کے سلسلے میں سند بناسکیں۔ لیکن یہ ہماری اپنی رائے تھی اگر وہ درست ہو تو اللہ کی طرف سے ہے۔ چنانچہ پھر ابوبکر کو خلیفہ بنایا گیا ان پر اللہ کی رحمت ہو، وہ اس منصب پر قائم رہے اور ثابت قدم رہے پھر عمر کو خلیفہ بنایا گیا وہ بھی اس منصب پر قائم رہے اور ثابت قدم رہے حتیٰ کہ دین اپنے صحیح ٹھکانے پر آگیا۔ مسند احمد ، نعیم بن حماد فی الفص، ابن ابی عاصم ، الضعفاء للعقیلی، اللالکانی ، اللبیہقی فی الدلائل، الدروقی، السنن لسعید بن منصور