14154- عن أبي الجحافقال: لما بويع أبو بكر أغلق بابه ثلاثة أيام يخرج إليهم في كل يوم فيقول: أيها الناس قد أقلتكم بيعتكم فبايعوا من أحببتم، وكل ذلك يقوم إليه علي بن أبي طالب فيقول: لا نقيلك ولا نستقيلك وقد قدمك رسول الله صلى الله عليه وسلم فمن ذا يؤخرك؟ "العشاري".
14154 ابوالجحاف سے مروی ہے کہ جب حضرت ابوبکر (رض) کی خلافت پر بیعت ہوئی تو وہ تین دن تک اپنے گھر کا دروازہ اندر سے بند کرکے بیٹھ رہے اور لوگوں کے پاس ہر روز آکر ارشاد فرماتے :
اے لوگو ! میں تم کو تمہاری بیعت واپس کرتا ہوں۔ لہٰذا تم جس کی چاہو بیعت کرلو۔
اور ہر روز حضرت علی (رض) کھڑے ہو کر ان کو جواب ارشاد فرماتے تھے :
ہم اپنی بیعت واپس ہرگز نہیں لیتے اور نہ آپ کو پہلی بیعت فسخ کرنے دیں گے۔ کیونکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کو مقدم کرچکے ہیں، اب کون آپ کو موخر کرسکتا ہے ؟ العشاری