hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 14156

.

كنز العمال

14156
Kanz al-Ummal
14156- عن سويد بن غفلة قال: دخل أبو سفيان على علي والعباس فقال: يا علي وأنت يا عباس ما بال هذا الأمر في أذل قبيلة من قريش وقلهاوالله لئن شئت لاملأنها عليه خيلا ورجالا، فقال له علي: لا والله ما أريد أن تملأها عليه خيلا ورجالا، ولولا أنا رأينا أبا بكر لذلك أهلا ما خليناه وإياها، يا أبا سفيان إن المؤمنين قوم نصحة بعضهم لبعض متوادون وإن بعدت ديارهم وأبدانهم، وإن المنافقين قوم غششة بعضهم لبعض. "كر".
14156 سوید بن غفلہ سے مروی ہے کہ حضرت ابو سفیان حضرت علی اور حضرت عباس کے پاس آئے اور بولے : اے علی ! اور اے عباس ! کیا بات ہے کہ یہ حکومت قریش کے ذلیل ترین اور چھوٹے قبیلے میں کس طرح چلی گئی ؟ اللہ کی قسم ! اگر تم چاہو تو میں اس شخص پر گھڑسوار اور پیادہ لشکروں کی بھر مار کرسکتا ہوں۔ حضرت علی (رض) نے ان کو فرمایا : نہیں، اللہ کی قسم ! میں ہرگز نہیں چاہتا کہ تم ایسا قدم اٹھاؤ اور ان پر پیادہ وسوار لوگوں کو چڑھاؤ۔ اگر ہم ابوبکر کو اس منصب کا اہل نہ سمجھتے تو ہرگز ان کو خلافت پر نہ چھوڑتے۔ اے ابوسفیان ! مومنین تو ایک دوسرے کے لیے خیر خواہ ہوتے ہیں اور باہم محبت کرنے والے (شیروشکر) ہوتے ہیں ، خواہ ان کے وطن اور جسم دور دور ہوں۔ جبکہ منافقین ایک دوسرے کے لیے دھوکا باز ہوتے ہیں۔ ابن عساکر